Homeتازہ ترینعید الفطر کی آمد: لاہور میں جرائم کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ

عید الفطر کی آمد: لاہور میں جرائم کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ

Police-Officers

عید الفطر کی آمد: لاہور میں جرائم کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ

لاہور: (سنو نیوز) ماہ صیام کے بعد عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی لاہور میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا، پولیس اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں قتل، ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر جرائم کے 830 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بشام حملہ: خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ جاری

لاہور میں جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی مل گئی، رمضان المبارک میں بھی شہری عدم تحفظ کا شکار، 24 گھنٹوں میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت 2 افراد جاں سے گئے، چوروں ڈاکوؤں نے درجنوں گھروں کا صفایا بھی کردیا۔

شہر لاہور میں موٹرسائیکل چوری کی 70 وارداتیں ہوئیں، ڈکیتوں اور راہزنوں نے شہریوں کو کروڑوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عید الفطر کی آمد: حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

لاہور کی ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سب سے زیادہ 184 مقدمات درج ہوئے ہیں، صدر ڈویژن میں 173، کینٹ ڈویژن میں 141 مقدمات رپورٹ ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن 88 اور سول لائنز ڈویژن میں 75 مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دستیاب وسائل میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلئے پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔

Share With:
Rate This Article