Homeپاکستانوزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے ساتھ بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی موجودگی میں افطار بھی کیا۔


اس موقع پر مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسی بن محمد العبیان، وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن الخریف بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدالفطر کا چاند،سعودی عرب کا بڑا اعلان

شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وفاقی کابینہ کے ارکان اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعیم خان، عطااللہ تارڑ اور احد چیمہ شامل ہیں۔


وزیراعظم نے سنیچر کی شب مسجد نبوی میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے اور روضۂ رسول پر حاضری بھی دی۔ انہوں نے امت مسلمہ اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

یاد رہے کہ چار مارچ کو پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بننے کے بعد وزارت خارجہ کے مطابق شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

Share With:
Rate This Article