Homeپاکستانبشام حملہ: خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ جاری

بشام حملہ: خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ جاری

Basham-Attack-on-Chinese

بشام حملہ: خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ جاری

پشاور: (سنو نیوز) بشام میں چائنیز کانوائے پر خودکش دھماکے سے متعلق خیبر پختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی، رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق چائنیز کانوے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے اور ہلاک ہونے والے چائنیز میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے کے لئے بھیج دیے گئے ہیں، جلد ڈی این اے کی رپورٹ بھی سامنے آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کو تیار

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی ہے، تھانہ بشام جائے وقوعہ سے تقریبا 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر دور ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی اور خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری۔

رپورٹ میں اہم ترین انکشاف کیا گیا ہے کہ ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بادی النظر میں چینیوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی جس کے باعث زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Share With:
Rate This Article