Homeتازہ ترینعید الفطر کی آمد: حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

عید الفطر کی آمد: حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

Fruits-Vegetables-Market

عید الفطر کی آمد: حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان کا آخری عشرہ بھی ختم ہونے اور عید الفطر کی آمد کے باجود حکومت پاکستان مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، کراچی سے خیبر تک مہنگائی قابو سے باہر۔

عید الفطر کے قریب آنے کے باوجود بھی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آ سکی، وفاقی دارالحکومت کے سستے بازاروں میں عید سے قبل مہنگائی کا زور، سستے بازار بھی شہریوں کو ریلیف فراہم نہ کرسکے۔

شہر قائد کراچی میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے، عید کی آمد سے قبل ہی ٹماٹر،پیاز،لہسن سمیت دیگر سبزیاں مہنگی کردی گئیں، ٹماٹر 150-120 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی عید سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری، پھل اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگئے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے رمضان سستا بازار میں پیاز 230 روپے کلو اور آلو 70 روپے کلو میں مل رہے ہیں جبکہ ٹماٹر 180 روپے، لہسن 280 اور ادرک 668 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

اسلام آباد کے رمضان سستا بازار میں مرغی 455 روپے کلو اور انڈے 249 روپے درجن مل رہے ہیں جبکہ پھلوں میں سیب 255 سے 350 روپے کلو تک مل رہے ہیں، امرود 240 روپے کلو جبکہ کیلا 250 روپے درجن مل رہا۔

اسلام آباد کے بعد شہر قائد کراچی کا رخ کریں تو وہاں بھی مہنگائی قابو میں نہ آسکی، کراچی میں ٹماٹر 120 سے 150 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جو کہ دو روز قبل تک 70 سے 80 روپے فی کلو میں دستیاب تھے۔

کراچی میں بڑی پیاز 250 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے، چائنہ پیاز 200 روپے فی کلو، آلو لال 80 اور سفید آلو 70 روپے فی کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی معیشت میں بہتری نہ آسکی: معیشت کا کل حجم نہ بڑھ سکا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے، لاہور میں پیاز کی سرکاری قیمت 185 روپے ہے جبکہ درجہ اول خشک پیاز 250 روپے بکنے لگا، ایسے ہی ٹماٹر کی سرکاری قیمت 100 روپے کلو مقرر ہے لیکن درجہ اول ٹماٹر کی فروخت 150 روپے فی کلو تک ہورہی ہے۔

شہر لاہور میں لہسن کی سرکاری قیمت 615 روپے کلو ہے لیکن بازار میں فروخت 750 روپے فی کلو تک ہورہا ہے، ادرک کی سرکاری قیمت 590 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 700 روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔

سبزیوں کی طرح شہر لاہور میں پھلوں کی قیمت کو بھی آگ لگی ہوئی ہے، سیب کی سرکاری قیمت 325 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں درجہ اول سیب 400 کلو تک فروخت ہونے لگے، کیلے کی سرکاری قیمت 190 روپے فی درجن مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 250 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

Share With:
Rate This Article