Homeتازہ ترینعید الفطر کے قریب آتے ہی شہر لاہور میں ڈکیت بے لگام ہوگئے

عید الفطر کے قریب آتے ہی شہر لاہور میں ڈکیت بے لگام ہوگئے

Punjab-Police

عید الفطر کے قریب آتے ہی شہر لاہور میں ڈکیت بے لگام ہوگئے

لاہور: (سنو نیوز) عید الفطر کے قریب آتے ہی شہر لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے میں 402 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور سیف سٹی نے “کرائم سٹاپرز” سروس کا آغاز کر دیا

سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ بھی کام نہ آ سکی۔ لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں رک نہ سکیں۔ ڈاکوؤں نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا بھی محال بنا دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں باٹا پور اور چوہنگ کے علاقوں میں نقب زنی کی وارداتوں کے دوران چور 2 گھروں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے جبکہ اسلحہ کے زور پر 3 دکانوں سے ہزاروں روپے بھی لوٹ لیے۔ غازی آباد میں گھر میں گھس کر ڈاکوؤں نے مختیار کے اہلخانہ سے 11 لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران داتا دربار، ہیر، رائیونڈ سٹی، نواب ٹاؤن، مزنگ سمیت دیگر علاقوں سے 87 موٹر سائیکلیں اور ایک کار چوری ہوگئی جبکہ شہر میں متفرق چوری کی 301 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی آئی اے کرائم یونٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

Share With:
Rate This Article