Homeتازہ ترینلاہور سیف سٹی نے “کرائم سٹاپرز” سروس کا آغاز کر دیا

لاہور سیف سٹی نے “کرائم سٹاپرز” سروس کا آغاز کر دیا

لاہور سیف سٹی

لاہور سیف سٹی نے “کرائم سٹاپرز” سروس کا آغاز کر دیا

لاہور:(سنو نیوز) لاہور سیف سٹی نے “کرائم سٹاپرز” سروس کا آغاز کر دیا، ذمہ دار شہری اب جرائم کی روک تھام میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کرائم سٹاپرز پر جرائم کی اطلاع دو طریقے سے دی جا سکتی ہے، شہری سیف سٹی کرائم سٹاپرز نمبر 033SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کر سکتے ہیں، سیف سٹی کرائم سٹاپرز پر کال کرنے والے کا نمبر ظاہر نہیں ہوتا اور رازداری یقینی رہتی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہورسیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں، “سیف سٹی کرائم سٹاپرز” پر منشیات فروشوں، دہشت گردوں، قحبہ خانہ چلانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے، کرائم سٹاپرز پر ڈکیتوں، اشتہاری ملزمان و عدالتی مفرور، جعلی مصنوعات بنانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔


“کرائم سٹاپر” پر جنسی جرائم، جوئے کے اڈے، انسانی سمگلنگ، ناجائز اسلحے اور بجلی گیس پانی چوری بارے اطلاع دی جاسکتی ہے، لاہورسیف سٹی کرائم سٹاپرز‘‘ سروس صرف خفیہ اطلاع دینے کیلئے ہے۔

ایمرجنسی کی صورت میں شہری 15 پر ہی رابطہ کریں، لاہور’سیف سٹی کرائم سٹاپر سروس‘‘ پر رابطہ کرنے والوں کی شناخت کسی صورت ظاہر نہیں ہوتی، شہری معاشی، معاشرتی، سماجی اور سنگین نوعیت کے جرائم بارے رازداری کیساتھ اہم معلومات بھجوائیں، لاہوراپنے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

دوسری جانب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سوفٹ ویئر تیار کر لیا، پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سوفٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے، سوفٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ عائد ہو گا۔
مزید پڑھیں

ڈالہ کلچر،غیر قانونی اسلحہ اور نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ


آئی جی پنجاب نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ سوفٹ ویئر ایس ایس پی رفعت بخاری نے ایم ڈی سیف سٹیز احسن یونس کی قیادت میں تیار کیا، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی، جرمانوں سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درامد کریں گے، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہری دوران سفر حادثات اور بھاری جرمانے سے محفوظ رہنے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تیار کردہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی ٹریس کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا انفرادی سوفٹ ویئر ہے۔

ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب پولیس کی پولیسنگ صلاحیتوں میں یقینی اضافہ ہوگا۔

Share With:
Rate This Article