Homeتازہ ترینامریکی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پول کھول دیا

امریکی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پول کھول دیا

Narendra-Modi

امریکی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پول کھول دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پول کھول دیا، امریکی میڈیا کی جانب سے نریندر مودی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی جریدے فارن آفیئرز کی جانب سے ایکس سابق ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی طاقت کو مرکزی اور ذاتی بنانے کی کوششیں بھارت میں جمہوریت اور معاشی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی بھارت کی جانب سے 8 فیصد گروتھ کے بیان کی تردید کردی ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہماری ایسی کوئی پیشگوئی نہیں کے بھارت کا گروتھ ریٹ 8 فیصد تک پہنچ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے 6 ماہ مکمل

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کی کرپشن کا بھانڈا بھی کھول دیا، انڈین میڈیا کے مطابق ناموربھارتی کمپنیاں اپنے کرپشن کیسز چھپانے کے لیے مودی سرکار کو رشوت دیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آدتیہ برلا گروپ نے اپنے قرضے چھپانے کے لیے مودی سرکار کو 100 کروڑ رشوت دی، آدتیہ برلا گروپ پچھلے 5 سالوں سے کرپشن اور قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیوں کے ڈر اور قرضوں کے دباؤ سے آدتیہ برلا گروپ نے مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل کی ہوئی ہے۔

Share With:
Rate This Article