Homeجرائمسی آئی اے کرائم یونٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

سی آئی اے کرائم یونٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

سی آئی اے لاہور کرائم یونٹ

سی آئی اے کرائم یونٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

لاہور:(سنونیوز)لاہور میں سی آئی اے کرائم یونٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ۔رواں سال کے دس ماہ کے دوران رابری کی 16ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے آرگنائزڈ یونٹ کی ناقص حکمت عملی کا پول کھل گیا ۔رواں سال میں 16ہزار سے زائد رابری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں پولیس سی آئی اے صرف پندرہ فیصد کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوسکی ۔

اندھے قتل کی پچاس سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں مگر صرف 23مقدمے ٹریس ہوسکے ۔شہر میں دن رات ڈاکوئوں کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے مگر سی آئی اے کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہ آسکی ۔

کروڑوں روپے لگا کر سی سی آئی اے کو دو حصوںنارتھ کینٹ اور سائوتھ کینٹ میں تقسیم کیا گیا مگر اس کے باوجود کرائم کا گراف نیچے نہ آسکا ۔شہر لاہور میں ڈاکو بے لگام ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شہری عمر بھر جمع پونجی سے محروم ہونے لگے ہیں۔

Share With:
Rate This Article