Homeصحتپنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی اشیاء خورونوش بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی اشیاء خورونوش بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی اشیاء خورونوش بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

لاہور:(سنو نیوز) ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی اشیاء خورونوش بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے، بچوں کی من پسند اشیاء خورونوش پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کڑی نظر رکھنا شروع کر دی ہے، صوبہ بھر میں بچوں کی کینٹینز، گولیاں ٹافیاں تیار کرنے والے کنفیکشنری یونٹس کی چیکنگ جاری ہے۔

پنجاب بھر میں 185 یونٹس چیکنگ کے بعد بند، 45 کو جرمانے، 96 کو وارننگ نوٹسزجاری کیے گئے ہیں،111 پروڈکٹس کے تفصیلی لیبارٹری تجزے کے لیے سیمپل بھی لیے گئے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3028 کلو گولیاں ٹافیاں، لالی پاپ موقع پر تلف کیے جبکہ 22 کلو کھلے رنگ اور کیمیکل برآمد بھی ہوئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 19، فیصل آباد 32، ساہیوال 18، گوجرانوالہ 18، سرگودھا 22، راولپنڈی 4، ملتان 25 اور مطفر گڑھ ڈویژن میں 47 یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔

انتہائی ناقص انتظامات پر لاہورمیں ایک یونٹ کی پروڈکشن بند کی گئی، بچوں کی من پسند کینٹینز کی تیاری میں کھلے رنگ اور کیمیکلز استعمال کیے جا رہے تھے۔

راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ انتہائی ناقص سٹوریج، حشرات کی بھرمار اور چوہوں کی موجودگی پر یونٹ کی پروڈکشن بند کی گئی، بچوں کی کھانے پینے کی اشیاء میں کھلے رنگوں اورکیمیکلز کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article