سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
Image

ایپوہ(ویب ڈیسک)ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا۔

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور11 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

اے پی پی نیوز کے مطابق فائنل میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کل کھیلا جائیگا۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں پول میچ 1-1 گول سے ڈرا ہو گیا۔

ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور نہ ہو سکا تاہم نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل کے 35 ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرنے میں کامیاب رہی جو کہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر کے ذریعہ پینلٹی کارنر پر کھیل کے 43 ویں منٹ میں گول سکور کرکے میچ 1-1 گول سے ڈرا کیا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سلطان اذلان شاہ کپ کا فائنل کل 11 مئی کو پاکستان اور جاپان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے شام کھیلے گا۔