Homeتازہ ترینپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی ڈرنکس بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی ڈرنکس بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی ڈرنکس بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور:(سنو نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت کولڈ ڈرنکس سپلائی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب سوسائٹی کھارا چنگی کے علاقے میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارا۔

جعلی ڈرنکس ،ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیور تلف کیے گئے، مقدمہ درج کر کے رکشہ سے 1500 خالی بوتلیں، 24 کلو ڈھکن، واٹر پمپ، کمپریسر، 2 فلنگ مشینیں، 3 واٹر ٹینک، پلانٹ اور فلٹر ضبط کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں

آج کل نوجوان ڈپریشن کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آگئی


ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ کھلے رنگ، کیمیکلز اور آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں، معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا، ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں، کیمیکلز اور فلیورز سے تیار محلول سپلائی کے لیے تیار رکھا پایا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، جعلی ڈرنکس کو لاہور کی چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا، منظورشدہ فارمولے کے بغیر پانی میں کیمیکلز، فلیورز اور رنگ ڈال کر نقلی ڈرنکس تیار کی گئیں تھیں۔

عاصم جاوید نے کہا کہ جعلی ڈرنکس کا استعمال معدہ اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے، ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، زیادہ منافع کی لالچ انسانی صحت سے کھیلنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں۔


دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیم نے لاہور میں دودھ بیجنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی ہے، چیکنگ کے دوران 400 لٹر ملاوٹی دودھ ، 200 لٹر غیر معیاری آئل تلف کرکے جرمانے عائد کیے ہیں۔

Share With:
Rate This Article