Homeشہر شہر سےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ایسٹر پر سکیورٹی سخت کرنیکا حکم

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ایسٹر پر سکیورٹی سخت کرنیکا حکم

mohsin-naqvi, security meeting, Easter

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ایسٹر پر سکیورٹی سخت کرنیکا حکم

لاہور:(سنو نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں ایسٹر پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دے دیا، محسن نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کو ایسٹر کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پولیس نفری میں مزید اضافہ کیا جائے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت تیار رہیں، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں، مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،ایسٹر کی خوشیاں منانے کیلئے مسیحی برادری کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں، متعلقہ ادارے فول پروف اقدامات یقینی بنائیں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

Share With:
Rate This Article