عمران خان آج مزید ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو کریں گے
Image
لاہور:(سنو نیوز) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان آج مزید ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو کریں گے، انٹرویو کیلئے امیدوار زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے، کچھ دیر بعد عمران خان انٹرویو ز شروع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے پی پی 56 تک کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو کیے تھے، آج عمران خان پی پی 57 سے پی پی 90 تک کے امیدواران سے ملاقات کر کے انکے انٹرویو کریں گے۔ منڈی بہاالدین اور گوجرانولہ کے حلقوں سے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو بھی لیے جائیں گے، گزشتہ روز کے باقی رہ جانے والے ممکنہ امیدواروں کے بھی انٹرویو ہوں گے، پی پی 34 محمد بلال معروف بٹ زمان پارک پہنچ گئےہیں جبکہ پی پی 51 سے راجہ عطا اللہ، شبیر اکرم چیمہ، محمد افضل چیمہ بھی انٹرویو کیلئے زمان پارک آ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 67 سے چوہدری ساجد احمد خان بھٹی پی پی 65 سے چوہدری عارف گوندل، چوہدری ذولقرنین ساہی، اسد ایاز گوندل، اظہر اقبال باؤ اور چوہدری ارشد محمود گوندل بھی انٹرویو کے لیے زمان پارک پہنچ گئےہیں۔