Homeپاکستانحافظ قرآن اضافی نمبر کیس: جسٹس فائز عیسیٰ کا اپنے فیصلے کیخلاف کارروائی پر اعتراض

حافظ قرآن اضافی نمبر کیس: جسٹس فائز عیسیٰ کا اپنے فیصلے کیخلاف کارروائی پر اعتراض

supreme-court, justice fiaz essa, hafiz quran case

حافظ قرآن اضافی نمبر کیس: جسٹس فائز عیسیٰ کا اپنے فیصلے کیخلاف کارروائی پر اعتراض

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حافظ قران اضافی نمبر کیس میں اپنے فیصلے کیخلاف کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا، جسٹس فائز نے نوٹ میں لکھا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ وفاقی حکومت کے ملازم ہیں تاہم انہوں نے 3 اپریل کے حکم کی تعمیل نہیں کی، 4 اپریل کو عشرت علی نے خود کو غلط طور پر رجسٹرار سپریم کورٹ ظاہر کیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے 29 مارچ کے حکم کی تعمیل کی بجائے غیر معمولی کام کیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے مراسلہ جاری کیا کہ سپریم کورٹ کے 29 مارچ کے حکم کو نظر انداز کیا جائے گا، میں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا کہ ان کا مراسلہ سپریم کورٹ کے 29 مارچ کے حکم کی نفی کرتا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ ان کے پاس سپریم کورٹ کے کسی حکم کو کالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے کا کوئی انتظامی حکم جاری نہیں کر سکتے، چیف جسٹس نے آج تک میرے خط کا جواب نہیں دیا۔

تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار نے حکومت کا حکم نہ مانتے ہوئے 4 اپریل کو 6 رکنی بینچ کا روسٹر جاری کیا، وفاقی حکومت رجسٹرار عشرت علی کو 3 اپریل کو عہدے سے ہٹا چکی تھی۔

رجسٹرار نے 29 مارچ کے فیصلے پر غیر قانونی سرکلر جاری کیا، چیف جسٹس کو بھی غیرقانونی سرکلر کا خط لکھا لیکن کوئی جواب نہ ملا، سرکلر غیر آئینی ہونے کا ادراک ہونے پر ہی 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔

تفصیلی نوٹ کے مطابق لارجر بینچ نے جلد ی میں سماعت کی، معمول کے مطابق ہوتی تو 4 ججز سوچتے ان کے سینئر کیا کر رہے ہیں، اختیارات سے تجاوز کیا جائے تو ججز کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی۔ لارجر بینچ کے حکم سے آمرانہ جھلک آتی ہے جو آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

Share With:
Rate This Article