Homeشہر شہر سےایل ڈی اے نے اکبر چوک پر ری ماڈلنگ کا منصوبہ تیار کرلیا

ایل ڈی اے نے اکبر چوک پر ری ماڈلنگ کا منصوبہ تیار کرلیا

LDA, Akbar chowk, lahore high court

ایل ڈی اے نے اکبر چوک پر ری ماڈلنگ کا منصوبہ تیار کرلیا

لاہور:(سنو نیوز) ایل ڈی اے نے اکبر چوک کے مقام پر ری ماڈلنگ کا منصوبہ تیار کرلیا، درختوں کو کاٹنے سے بچانے کے لیے اکبر چوک منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے اکبر چوک ری ماڈلنگ منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، اکبر چوک منصوبے میں انڈر پاس کی تعمیر سے درختوں کی کٹائی ہونا تھی، ایل ڈی اے نے اکبر چوک ری ماڈلنگ منصوبے کے ڈیزائن سے انڈر پاس ہی ختم کر دیا۔

نئے ڈیزائن کے مطابق جناح ہسپتال سے پیکو روڈ جانے والی ٹریفک کو ایلی ویٹیڈ ٹریک ملے گا، اکبر چوک پر فلائی اوور کی تعمیر سے مولانا شوکت علی روڈ کو سگنل فری بنایا جائے گا، ایل ڈی اے نے نئے ڈیزائن میں پروٹیکٹڈ یوٹرن کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔

مولانا شوکت علی روڈ سگنل فری کوریڈور پر چار پروٹیکٹڈ یوٹرن بنائے جائیں گے، ایل ڈی اے کو اکبر چوک فلائی اوور منصوبے پر کام شروع کرنے کا گرین سگنل مل گیا، ڈیزائن میں تبدیلی کرنے سے منصوبے کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ایل ڈی اے نے 4 ارب سے زائد لاگت پر مشتمل منصوبے کا ترمیم شدہ ڈیزائن کے ساتھ پی سی ون تیار کر لیا ہے، سگنل فری کوریڈور کا پی سی ون منظوری کے لئے پی اینڈ ڈی حکام کو بھجوا دیا، اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا ترمیم شدہ پی سی ون پیر کے روز منظور ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ ڈیزائن میں انڈر پاس ختم کرکے دو طرفہ فلائی اوور شامل کیا گیا ہے، نئے ڈیزائن میں 4 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ بھی تجویز کی گئی ہے، شوق چوک کی ری ماڈلنگ کرکے چوک کو سگنل فری کیا جائے گا ۔

انڈر پاس سے قبل اور بعد میں دونوں چوک پر پروٹیکٹڈ یوٹرنز بنائے جائیں گے، پرانے ڈیزائن کے تحت اکبر چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور بنایا جانا تھا، ماضی میں منصوبے کی تعمیر کے لیے تین ارب 10 کروڑ 10 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article