Homeتازہ تریندورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی میں جاری

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی میں جاری

تربیتی کیمپ

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی میں جاری

راولپنڈی:(سنو نیوز) دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کیلئے پاکستانی کرکٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے، کھلاڑیوں نے سیشن کے دوران بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ جوائن کر لیا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے آپس میں سینیریو میچ کھیلا ، سینیریو میچ کا آغاز عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا جبکہ شاہین آفریدی اور خرم شہزاد نے اوپننگ سپیل کرایا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ 28 نومبر کو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا جسکے بعد قومی ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو جائے گی۔


خیال رہے کہ کچھ دن قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا تھا، سکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔


وہاب ریاض کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ‌ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکا اشرف کا ردعمل

چیف سلیکٹر نے نسیم شاہ کے حوالے سے بتایا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کرے گا جبکہ محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بائولر شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ کوجوائن کریں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں امام الحق ،عبداللہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کررہے ہیں، چار پانچ اسپینر کیمپ میں بلائے گئے ہیں ، صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورر رہے لیکن ابھی سکواڈ میں جگہ نہیں۔

Share With:
Rate This Article