Homeکھیلشاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر

شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر

نئے مقرر ہونے والے چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور

شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر

لاہور:(سنونیوز)سینئر قانون دان شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیے گئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہ خاور کی تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے الیکشن کی سربراہی کریں گے۔یاد رہے کہ ذکا اشرف پی سی بی مینجمنٹ کے چیئرمین ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین الیکشن کے ذریعے آئے گا۔

موجودہ مینجمنٹ جلد الیکشن کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ذکا اشرف کو 3 مہینے کی توسیع دی تھی۔

گذشتہ ماہ جولائی 2023ء میں پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے ذکا اشرف کو اس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔اس کی منظوری سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دی تھی۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی دس اراکین پر مشتمل ہے جن میں ذوالفقار ملک، مصطفیٰ رمدے ، خواجہ ندیم، خرم سومرو، ظہیر عباس، عظمت پرویز، مصدق اسلام، اشفاق اختر اور کلیم اللہ خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر کو بھی تبدیل کرتے ہوئے احمد شہزاد فاروق رانا کی جگہ محمود اقبال کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ پیپلزپارٹی نے ذکا اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی بورڈ کے 2014 ء کے آئین کے آرٹیکل 10 (ون -ڈی) کے تحت پیٹرن اِن چیف کی حیثیت سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کیلئے سابق چیئرمین ذکا اشرف اور سینئر وکیل مصطفیٰ رمدے کو نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کے انتخابات کروانے کی اجازت دیدی

22 جولائی 2023 کولاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی کوبورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کر کے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ایک ہفتے میں کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے فیصلہ جاری کیا فیصلے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی امور چلانے اور ٹاسک پورا کرنے کی مجاز ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنرز کیخلاف درخواست پنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نوید عباسی نے دائر کی تھی۔

نوید عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں آئے، انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بورڈ آف گورنرز میں قائد اعظم ٹرافی کی ٹاپ 4 ٹیموں کو شامل کیا جاتا ہے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

پی سی بی وکیل امتیاز علی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے 22 جون کو نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا تھا۔

عدالت کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت کو منیجمنٹ کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا اختیار ہے، دوسری منیجمنٹ کمیٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن کسی طرح غیر قانونی نہیں۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ منیجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز کو 15 دن میں نوٹیفائی کرکے7 دن کے اندر چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرائے۔

Share With:
Rate This Article