Homeتازہ ترینلاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کے انتخابات کروانے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کے انتخابات کروانے کی اجازت دیدی

پی سی بی

لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کے انتخابات کروانے کی اجازت دیدی

لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف حکم امتناع واپس لیتے ہوئےانتخابات کروانے کی اجازت دے دی۔جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی کی جانب سے امتیاز رشید صدیقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست گزارملک ذوالفقار کی وکیل مس ندا کفیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا،پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کےنوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہپی سی بی کے الیکشن کمشنر نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے نیابورڈ آف گورنرز تشکیل دیا،عدالت سےاستدعا ہے کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیر آئینی قرار دیاجائے،عدالتی فیصلےآنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیاجائے۔

لاہور ہائیکورٹ نےفریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف حکم امتناع واپس لے لیا۔جسٹس انوار حسین نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

واضح رہے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے 27 جون کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں الیکشن شیڈول تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ ذکا اشرف پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔الیکشن کے انعقاد اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے عدالت میں درخواست دائر کی اور اسے غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے انتخاب روکنے کی استدعا کی تھی۔

جس کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کے الیکشن پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق ممبر شکیل شیخ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر آگاہ کیا ۔

Share With:
Rate This Article