Homeکاروبارآئی ایم ایف سے معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

آئی ایم ایف سے معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

Pakistan stock market

آئی ایم ایف سے معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی(سنو نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کا تیزی پر آغاز ہوا،100 انڈیکس 2231 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار کی نفسیاتی عبورکرگیا۔ گذشتہ ہفتے 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، 5 فیصد اپر لاک کے سبب کاروبار سرگرمیاں معطل رہیں۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لیے معطل رہیں، 100 انڈیکس میں 4.79 فیصد اضافے پر مارکیٹ اپر لاک کردی گئی, 100 انڈیکس 43 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے، کاروبار سرگرمیاں 10 بج کر 37 منٹ پر بحال ہوگئیں۔ کارروباری لحاظ سے روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

عید کی تعطیلات کے باوجود روئی کی مارکیٹس کریش کر گئیں، صرف دو روز کے دوران روئی کی قیمتیں ایک ہزار 500 سے 2 ہزار روپے فی من تک گر گئیں۔ احسان الحق چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ سندھ میں روئی کی قیمتیں 16 ہزار 300 روپے،پنجاب میں 16 ہزار 800 روپے فی من تک گر گئیں۔

احسان الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکسٹائل ملز کے لئے سبسڈائزڈ بجلی و گیس کے نرخوں کی معطلی کے سبب مندی کا رجحان دیکھا گیا، مارک اپ کی شرح ، بجلی ، گیس اور ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ روئی کی قیمتوں میں مندی کی بڑی وجہ قرار بنا۔

پھٹی کی قیمت آٹھ ہزار 500 روپے فی چالیس کلو گرام سے کم ہونے کے باعث کاشتکاروں نے وفاقی حکومت سے کسانوں سے براہ راست امدادی قیمت پر پھٹی خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی ریکارڈ کمی کے خدشات ہیں، ڈالر کی قدر میں متوقع کمی کے باعث روئی کی قیمتوں میں مزید مندی کے خدشات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : درست پالیسیوں کے باعث معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کے آغاز پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری محنت اور بہترین پالیسیوں کی وجہ سے معاشی حالات میں بہتر اور نمایاں آثار نظر آ رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، قوم کو مبارک ہو،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے اور 3 ارب ڈالر کے ارینجمنٹ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے،پاکستان کی ترقی کے بیج جڑ پکڑنا شروع ہوگئے ہیں، پرخلوص محنت، دیانتداری اور سچائی ثمر لا رہی ہے، قائد محمد نوازشریف کے تعمیر، ترقی اور عوام کی خوش حالی کے وژن پر ایک بار پھر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا قومی ترقی اور معاشی استحکام کے سفر کو اسی سمت اور اسی جذبے و محنت سے جاری رکھنا ہو گا، اب زراعت، آئی ٹی، صنعت اور دیگر تمام شعبوں میں ترقی کا سفر تیز ہو گا۔ انشاء اللہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، ملک کے نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور معاشی خودمختاری سے ہم کنار کریں گے۔

Share With:
Rate This Article