28 April 2024

Homeتازہ ترینسابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

Sania-Mirza

سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

نئی دہلی: (ویب ڈیسک ) سابق بھارٹی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سیاست میں انٹری کرنے کو تیار، بھارت میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں حصہ لینے کو تیارہیں، رپورٹ کے مطابق مبینہ طورپر ثانیہ مرزا آئندہ انتخابات حیدرآباد سے کانگریس کے ٹکٹ پر امیدوار کے طور پر حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ثانیہ مرزاکے پچھلے دو ہفتے کیسے گزرے؟

میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے الیکشن میں کانگریس پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مدمقابل ثانیہ مرزا کو انتخابات میں امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ثانیہ مرزا کا اپنے چاہنے والوں کے نام اہم پیغام

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگرین کے اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام زیر غور لایا گیا، اگلے انتخابات میں امیدوار کے طور پر ثانیہ مرزا کا نام سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کانگریس کے رہنما محمد اظہر الدین نے تجویز کیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر الدین انعم مرزا (ثانیہ مرزا کی بہن) کے شوہر محمد اسد الدین کے والد ہیں، دونوں کے درمیان قریبی خاندانی تعلقات بھی ہیں۔

یاد رہے کہ کانگریس حیدر آباد سے آخری بار 1980 میں انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی، سیاسی پنڈتوں کے مطابق کانگریس ثانیہ مرزا کی شہرت اور مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حیدرآباد میں مضبوط ہونا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا نے اپنے دل کا احوال بتادیا

Share With:
Rate This Article