Homeتازہ ترینثانیہ مرزاکے پچھلے دو ہفتے کیسے گزرے؟

ثانیہ مرزاکے پچھلے دو ہفتے کیسے گزرے؟

sania-mirza

ثانیہ مرزاکے پچھلے دو ہفتے کیسے گزرے؟

ممبئی :(ویب ڈیسک )معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے خلع لی ہے جس کے بعد ان کی زندگی کے آگے فل اسٹاپ نہیں لگا بلکہ وہ پہلے سے بھی زیادہ خوش اور مطمئن زندگی بسر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اپلوڈ کی تھیں، جس میں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کوالٹی ٹائم گزارتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.اس پوسٹ کے کپشن میں انہوں نے لکھاکہ ان کے گزارے ہوئے 2 ہفتے اس کیمرے ریل میں موجود ہیں

۔ثانیہ نے گزشتہ دو ہفتے اپنی بہن، بیٹے اور گھر والوں کے ساتھ بتائے ہیں، جنہیں وہ اپنی زندگی کے بہترین لمحات تصور کرتی ہیں۔ایک تصویر میں وہ اپنی بھانجی کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں، ساتھ ہی ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی موجود ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنی والدہ اور گھر والوں کے ساتھ بھی تصویر اپلوڈ کی تھیں، جس میں وہ سیر و تفریح کے لیے گئی تھیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی جم کی تصویر بھی ثانیہ نے اپلوڈ کی، جس میں وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے ایکسرسائز کر رہی تھیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ان کی ملاقات پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم سے بھی ہوئی تھی، دونوں سیلیبریٹیز کی تصویر نے انڈیا اور پاکستان میں سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ثانیہ مرزا سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی دبئی میں ملاقات

دوسری جانب شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارت کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر حالیہ پوسٹ کے بعد مداحوں کے دل کو بے چین کردیا، ثانیہ مرزا نے طلاق کے بعد ذو معنی الفاظوں میں اپنے دل کا احوال سنایا ہے۔

ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں مگر وہ اپنی ہر پوسٹ میں دکھ اور درد کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں

ثانیہ مرزا کے والد نے اُن کی شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کی تھی مگر ثانیہ مرزا نے تاحال شعیب ملک سے اپنی طلاق پر کوئی باضابطہ بیان یا ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی حالت بارے انسٹاگرام کی پوسٹ میں ایک خاتون بارے لکھا ہے کہ کبھی وہ ایک جنگجو بنی ہوتی ہے، اور کبھی وہ ٹوٹی ہوئی بکھری ہوئی رہتی ہے، زیادہ تر دن اُس کے لڑتے ہوئے اور بکھرے ہوئے گزرتے ہیں، لیکن وہ ہر روز حالات کا سامنا کر رہی ہے، کھڑی ہے، لڑ رہی ہے اور کوشش کر رہی ہے، وہ (خاتون) میں ہوں۔‘

Share With:
Rate This Article