Homeتازہ ترینمحمد اورنگزیب کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ

محمد اورنگزیب کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ

Muhammad Aurangzeb

محمد اورنگزیب کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (سنو نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ریس سے باہر، حکومت نے معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے علاوہ کوئی اور اہم وزارت دیے جانےکا امکان ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا ءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اعلان باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔ ابھی تک وزرا کے قلمدان کے حوالہ سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اورنگزیب ہی نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔گذشتہ روز وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے حلف اٹھانےکے بعد جو پہلا اجلاس منعقد کیا ،اس میں محمد اورنگزیب بھی شریک تھے۔

معروف بینکر محمد اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نواز شریف سے بھی اس حوالے سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کیبنٹ کے سلسلے میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وزیر خزانہ کیلئے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائےگا۔

Share With:
Rate This Article