Homeانٹرٹینمنٹثانیہ مرزا سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی دبئی میں ملاقات

ثانیہ مرزا سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی دبئی میں ملاقات

ثانیہ مرزا سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی دبئی میں ملاقات

دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

عاطف اسلم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں پر انہوں نے اپنے کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا، اس کنسرٹ میں گلوکار کے مداحوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ثانیہ مرزا کا اپنے چاہنے والوں کے نام اہم پیغام

سارہ بھروانہ عاطف اسلم کی اہلیہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ عاطف اسلم اور بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کودیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ بھروانہ نے تصویر کے نیچے ‘اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ’ بھی تحریر کیا ہوا تھا۔

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی عاطف اسلم کی اہلیہ کی سٹوری اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Atif Aslam sania mirzaیاد رہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہےجو 2018 میں پیدا ہوا تھا۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے رواں سال 20 جنوری کو پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔ شعیب ملک کے اس اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

صبر کرنا کسے کہتے ہیں؟ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی پوسٹ

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کے بعد سے اب تک ثانیہ مرزا نے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن وہ سوشل میڈیا پر آج کل کافی متحرک نظر آرہی ہیں۔

Share With:
Rate This Article