Homeتازہ ترینصبر کرنا کسے کہتے ہیں؟ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی پوسٹ

صبر کرنا کسے کہتے ہیں؟ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی پوسٹ

صبر کرنا کسے کہتے ہیں؟ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی پوسٹ

ممبئی: (ویب ڈیسک) کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں صبر کو عمدہ الفاظوں میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو۔

انسٹاگرام سٹوری میں ثانیہ مرزا نے صبر کی تعریف کی اور بتایا ہے کہ صبر کرنا کسے کہتے ہیں۔ ثانیہ مرزا کے مطابق صبر اسے کہتے ہیں جب آپ اندرونی طور پر تکلیف میں ہوں لیکن دنیا کو ہنستا مسکراتا ہوا چہرا دکھا رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ، گولڈ میڈل پاکستان کے نام

مزید ثانیہ مرزا نے لکھا کہ صبر اسے کہتے ہیں جب آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہوں لیکن آپ کسی کی نظر میں آنے سے قبل انہیں پونچھ دیتے ہیں۔

ثانیہ مرزا کی پوسٹ کے مطابق صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا بھی نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو۔ صبر اللہ پر کامل ایمان رکھنے کا نام ہے کہ سب کچھ ایک دن ٹھیک ہوجائے گا۔ صبر اللہ تعالیٰ کے منصوبوں پر یقین رکھنے کا نام ہے۔

Share With:
Rate This Article