Homeتازہ ترینثانیہ مرزا کا اپنے چاہنے والوں کے نام اہم پیغام

ثانیہ مرزا کا اپنے چاہنے والوں کے نام اہم پیغام

ثانیہ مرزا کا اپنے چاہنے والوں کے نام اہم پیغام

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کے مشکل اور بدترین حالات میں بھی خود کو تازہ دم رکھنے اور مشکلات سے نکلنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے خلع لینے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آرہی ہیں۔ ثانیہ مرزا اپنی طلاق کے بعد سے اپنے دل کے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا نے اپنے دل کا احوال بتادیا

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی ہے۔ ثنا جاوید کی بھی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی کی تھی۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ انسٹاگرام پر سابق ٹینس سٹار نے سٹوری شیئر کی، سٹوری میں انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ’فریش، فریش‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیر کٹنگ اور مینی کیور والے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

 

Sania Mirza

ثانیہ مرزا نے اپنے سے متعلق جھوٹی خبروں کے بعد اپنی تصویر شیئر کی ہے تاکہ ان کے مداحوں کو معلوم ہوجائے کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

ثانیہ مرزا کی انسٹا سٹوری ان افراد کو حوصلہ دے رہی ہے جن کی زندگی مشکلات میں پھنسی ہوئی ہے۔ انہوں نے انسٹا سٹوری کے ذریعے پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں، خود کو سنبھالیں، تھکنے نہ دیں اور اپنا خیال سب سے پہلے رکھیں اس سے آپ اپنوں کا بھی بھرپور انداز میں خیال رکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

صبر کرنا کسے کہتے ہیں؟ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی پوسٹ

Share With:
Rate This Article