Homeتازہ ترینسوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا نے اپنے دل کا احوال بتادیا

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا نے اپنے دل کا احوال بتادیا

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا نے اپنے دل کا احوال بتادیا

لاہور: (ویب ڈیسک) شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارت کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر حالیہ پوسٹ کے بعد مداحوں کے دل کو بے چین کردیا، ثانیہ مرزا نے طلاق کے بعد ذو معنی الفاظوں میں اپنے دل کا احوال سنایا ہے۔

ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں مگر وہ اپنی ہر پوسٹ میں دکھ اور درد کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کے والد نے اُن کی شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کی تھی مگر ثانیہ مرزا نے تاحال شعیب ملک سے اپنی طلاق پر کوئی باضابطہ بیان یا ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی حالت بارے انسٹاگرام کی پوسٹ میں ایک خاتون بارے لکھا ہے کہ کبھی وہ ایک جنگجو بنی ہوتی ہے، اور کبھی وہ ٹوٹی ہوئی بکھری ہوئی رہتی ہے، زیادہ تر دن اُس کے لڑتے ہوئے اور بکھرے ہوئے گزرتے ہیں، لیکن وہ ہر روز حالات کا سامنا کر رہی ہے، کھڑی ہے، لڑ رہی ہے اور کوشش کر رہی ہے، وہ (خاتون) میں ہوں۔‘

Sania post

Share With:
Rate This Article