28 April 2024

Homeتازہ ترینفیصل آباد میں خاتون کےہاں 5 بچوں کی پیدائش

فیصل آباد میں خاتون کےہاں 5 بچوں کی پیدائش

woman gave birth to five quintuplet babies

فیصل آباد میں خاتون کےہاں 5 بچوں کی پیدائش

فیصل آباد: (سنو نیوز) فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ بچوں میں دولڑکےاورتین لڑکیاں شامل ہیں۔ خاتون کاتعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سےہے۔

الائیڈ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ان سب کو مکمل نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں جڑواں یا اس سے زیادہ بچے پیدا ہونے کا یہ واقعہ نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی اللہ تعالیٰ کے اس کرشمے کو دنیا دیکھ چکی ہے۔

2014ء میں سولہ سال سے بے اولاد جوڑے کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 5 بچے دے دیےتھے۔ان میں سے ایک بچی پیدائش کے بعد انتقال کر گئی تھی۔خاتون کا تعلق صوبہ بلوچستان سے تھا۔ اس کو کسی قسم کی طبی پیچیدگی سے بچانے اور علاج کی بہتر سہولیات کے لیےکراچی لایا گیا تھا۔

بعد ازاں بلوچستان کی ہی ایک خاتون نے 2021ء میں بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا تھا۔ جن میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں تھیں۔ان بچوں کے والد ولی جان کا کہنا تھا کہ “میری شادی کے ایک سال بعد 5 بچے پیدا ہوئے اور اگر اللہ نے چاہا تو اور بچے بھی پیدا ہوں گے۔

Share With:
Rate This Article