29 April 2024

Homeتازہ ترینکینسر کی تشخیص کرنے والا لالی پاپ تیار

کینسر کی تشخیص کرنے والا لالی پاپ تیار

کینسر کی تشخیص کرنے والا لالی پاپ تیار

کینسر کی تشخیص کرنے والا لالی پاپ تیار

برمنگھم:(ویب ڈیسک )منہ کے کینسر کے مشکل علاج سے بچنے کے لیےلالی پاپ تیار ، منہ کے کینسر کی تشخیص کے لیے تکلیف دہ طریقوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے گا۔

طبی دنیا میں فی الحال منہ کے کینسر کی تشخیص کے لیے ایک ٹیوب کا استعمال کیا جاتا ہےجن کے سرے پر نصب لچک دار کیمرے کو ناک یا منہ کے ذریعے داخل کرتے ہوئے ٹیسٹ کے لیے بایپسی کی جاتی ہے۔اس تکلیف دہ عمل کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے ۔

ریسرچرز کا یہ ماننا ہے کہ ان کا بنایا گیا لالی پاپ روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں کافی تیزی کے ساتھ تشخیص کر سکتا ہے اور ان تکلیف دہ ٹیسٹ کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ مذکورہ لالی پاپ اسمارٹ ہائیڈروجیل نامی مٹیریل سے بنایا گیا ہے ،اس لالی پاپ کا مقصد ممکنہ مریض کے منہ سے تھوک کو ہائیڈروجیل میں منتقل کرنا ہے۔

ریسرچرز کے مطابق یہ ہائیڈروجیل پروٹین کو حاصل کرنے کے لیے مچھلی کے جال کی طرح کام کرتا ہے جو کینسر کے اشارے ہوسکتے ہیں۔ بعد ازاں پروٹین کے تجزیے کے لیے اس ’جال‘ کو کاٹ کر کھولا جاسکتا ہے تاکہ پروٹین باہر نکالے جاسکیں۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کےڈاکٹر کا یہ کہناہے کہ اسمارٹ ہائیڈروجیل منہ کے کینسر کی تشخیص کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کو تھوک سے پروٹین حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ٹھوس شکل میں ڈھالا جا سکتا ہے۔

سائنس دان اس منصوبے کے اگلے مرحلے کے آغاز کے لیے نہایت پُر جوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن کی بڑی وجہ قرار

Share With:
Rate This Article