Homeجرائمگھر کے باہر دستی بم حملہ،3 افراد زخمی

گھر کے باہر دستی بم حملہ،3 افراد زخمی

گھر کے باہر دستی بم حملہ،3 افراد زخمی

گھر کے باہر دستی بم حملہ،3 افراد زخمی

کراچی:(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں گھر نامعلوم افراد کا گھر کے باہر دستی بم سے حملہ ، 3 افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق نا معلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ بلدیہ ٹاؤن 3 نمبر میں گھر کے باہر کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملہ ایک شہری کے گھر باہر ہوا، حملہ آور شہری کے گھرکا پتا پوچھتے ہوئے آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس سے قبل سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 4D کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 32 سالہ زوہیب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

لواحقین کے مطابق ذوہیب اپنے ماموں کے گھر روزہ افطار کرنے سرجانی ٹاؤن گیا تھا، وہ واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے لوٹ مار کی غرض سے روکا اور مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔

مقتول غیر شادی شدہ اور موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، گولی مقتول کی جیب میں رکھے ہوئے موبائل فون سے پار ہوتی ہوئی سینے پر جا لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اتوار کو بھی ویسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں دکان پر کام کرنے والے عبدالرحمٰن کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جو سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 ملزمان گرفتار

Share With:
Rate This Article