Homeکاروبارالحبیب ایکس چینج کمپنی کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا

الحبیب ایکس چینج کمپنی کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا

الحبیب ایکس چینج کمپنی کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا

الحبیب ایکس چینج کمپنی کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا

کراچی :(ویب دیسک )بینک الحبیب کا منفرد اعزاز، پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میںالحبیب ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا 10 برانچز کے ساتھ باضابطہ طور پر کام کا آغاز۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال ستمبر میں بینک الحبیب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر 1 ارب پاکستانی روپے کے سرمائے سے ایک کُل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر ایکسچینج کمپنی کے قیام کی منظوری دی تھی۔

بعدازاںاسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس کے اجراء اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے سرٹیفکیٹ آف کارپوریشن ملنے کے بعد الحبیب ایکسچینج کو اپنے کام کا آغاز کرنے کے لیے مثبت اشارہ مل گیا ۔

الحبیب ایکسچینج، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات کے مطابق بینک الحبیب کا ایک اقدام ہے اور جس کا مقصد اپنے صارفین کی غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

الحبیب ایکسچینج کی مرکزی برانچ کا افتتاح معزز گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جناب جمیل احمد نے کیا،اس موقع پر عباس ڈی حبیب بانی ممبر اور چیئرمین بینک الحبیب، جناب منصور علی خان، چیف ایگزیکٹو، بینک الحبیب، جناب سید فرقان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، الحبیب ایکسچینج، اسٹیٹ بینک، بینک الحبیب اور الحبیب ایکسچینج موجود تھے ۔

Share With:
Rate This Article