Homeکاروباراسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی

کراچی :(رپورٹ،آصف علی )اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی رہی،حکومت کی طرف سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حصص بازار میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا اور تمام دن مارکیٹ گرین زون میں رہی،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 380 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 65 ہزار 906 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی جم کر خریداری کی۔مجموعی طور پر 56 لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کے حصص بیرونی سرمایہ کاروں نے خریدے، 44 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے۔

مارکیٹ میں نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 13 لاکھ ڈالر رہا،کیپٹل مارکیٹ میں 12 ارب روپے مالیت کے 30 کروڑ 37 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی۔

کاروباری اوقات کے اختتام پر ٹریڈرز نے 54 ارب روپے منافع بھی کمایا،مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 265 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہ رکا

Share With:
Rate This Article