Homeتازہ ترینبابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان لڑائی؟

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان لڑائی؟

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان لڑائی؟

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان لڑائی؟

راولپنڈی: (سنو نیوز) پاکستانی ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوران سابق کپتان بابر اعظم کی وکٹ کیپر محمد رضوان کو مارنے کیلئے بیٹ لے کر بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

اس پریکٹس میچ کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان نےتھرو کی جو سیدھی وکٹوں پر جا لگی، اس وقت بابر اعظم کریز پر موجود نہیں تھے۔ رضوان نے موقع دیکھ کر بار بار اپیل کرنا شروع کردی۔ بابر اعظم نے پہلے تو اس پر غور نہیں کیا لیکن جب انہوں نے غور سے دیکھا تو رضوان ان کے آئوٹ کی اپیل کر رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے جیسے ہی سنا کہ محمد رضوان ان کے آئوٹ کی اپیل کر رہے ہیں تو وہ مذاق میں بیٹ مارنے کیلئے بھاگے تو رضوان نے ان کے آگے دوڑ لگا دی، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین اس سے خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان لڑائی؟

خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کےلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ آج اور کل کھلاڑی دو روزہ سناریو میچ کھیلیں گے۔ محمد وسیم جونیئر نے بھی کیمپ جوائن کرلیا ہے۔ دو روزہ سینئریو میچ کے پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

پہلے روز پاکستانی بیٹرز نے 298 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب 35، عبداللہ شفیق 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 101، بابراعظم 71 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ سعودشکیل 44، سرفراز احمد 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ خرم شہزاد اور عامرجمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

خیال رہے کہ کچھ دن قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا تھا، سکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

وہاب ریاض کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ‌ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان لڑائی؟

چیف سلیکٹر نے نسیم شاہ کے حوالے سے بتایا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کرے گا جبکہ محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بائولر شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ کوجوائن کریں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں امام الحق ،عبداللہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کررہے ہیں، چار پانچ اسپینر کیمپ میں بلائے گئے ہیں ، صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورر رہے لیکن ابھی سکواڈ میں جگہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ذکاء اشرف نے بابر اعظم کے پرائیویٹ پیغامات لیک کردیے

Share With:
Rate This Article