Homeکاروبارمارکیٹ تجزیہسونے کی فی تولہ قیمت مستحکم

سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم

سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم

سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم

کراچی :(ویب ڈیسک )سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھائو کے بعد پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹس کے مطابق جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار200 روپے پر مستحکم رہی۔

علاوہ ازیں 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی ردوبدل کے 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے پر مستحکم دکھائی دی۔دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 770 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2378 رہی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔مجموعی طور پر اور سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔

ایک دن قبل ایک تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 75 روپے پر آگئی تھی۔

 گذشتہ دنوں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی تھی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر اضافے کے بعد یہ اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح نرخوں میں تنزلی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article