گاڑی کو ہینڈ بریک لگا کر پارک کرنا چاہیے یا نہیں؟
Image

لاہور: (سنو نیوز) کار پارکنگ کے حوالے سے لوگوں کے ذہن میں بہت سے سوالات ہوسکتے ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کیا انہیں ہینڈ بریک لگا کر گاڑی پارک کرنی چاہیے یا نہیں؟

اگرچہ اس کا جواب آسان ہے لیکن اس حوالے سے بہت سے لوگوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ لوگ اس بارے میں بھی ابہام کا شکار رہتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ گاڑی پارک کرتے وقت ہینڈ بریک نہیں لگانی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے صرف ایمرجنسی میں استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن یہ مکمل طور پر درست نہیں ہے۔

کار پارک کرتے وقت ہینڈ بریک لگانا ایک حفاظتی اقدام ہے۔ ہینڈ بریک کو پارکنگ بریک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک مکینیکل بریک ہے، جو پہیوں کو جام کر دیتی ہے۔ یہ کار کو رولنگ سے روکتی ہے، جو حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

گاڑی کھڑی کرتے وقت ہینڈ بریک لگانا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہینڈ بریک کو ایمرجنسی بریک بھی کہا جاتا ہے۔ یعنی، وہ ہنگامی حالات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ پارکنگ بریک اور ایمرجنسی بریک دونوں کے طور پر کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/25/11/2023/latest/56205/

اگر گاڑی ڈھلوان پر کھڑی ہے تو ہینڈ بریک بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ ہینڈ بریک لگانا آسان ہے۔ اس کے لیے گاڑی کو پارکنگ کی جگہ پر کھڑا کریں اور پھر ہینڈ بریک لیور کو اوپر کی طرف کھینچیں۔ ہینڈ بریک لگانے کے بعد گاڑی کو گیئر میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے حفاظت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ کئی کاروں میں الیکٹرانک پارکنگ بریک دستیاب ہیں، جن میں ہینڈ بریک لیور نہیں دیا جاتا بلکہ اس کے بجائے صرف ایک بٹن ہوتا ہے۔ الیکٹرانک پارکنگ بریک صرف اسی بٹن کے ذریعے فعال اور غیر فعال ہوتی ہے۔