Homeتازہ تریناسلام آباد: شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر حادثہ، خاتون ٹیچر جاں بحق

اسلام آباد: شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر حادثہ، خاتون ٹیچر جاں بحق

اسلام آباد: شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر حادثہ، خاتون ٹیچر جاں بحق

اسلام آباد: شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر حادثہ، خاتون ٹیچر جاں بحق

اسلام آباد:(سنو نیوز)اسلام آباد کے نواحی علاقے شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب بچوں سے بھری سکول بس کھائی میں جا گری، افسوسناک حادثے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد بچے اور اساتذہ زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بس میں پھنسے بچوں اور ٹیچرز کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہدرہ پکنک پوائنٹ حادثہ مجموعی طور پر 13 بچے اور اساتذہ زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئی۔

زخمیوں میں سے پانچ بچوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ وہاں  سے ایک زخمی بچے کو راولپنڈی کے بےنظیر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔پمزہسپتال میں آٹھ زخمیوں کو منتقل کیا گیا، وہاں میں منتقل کیے گئے زخمیوں میں 6 بچے جبکہ دو خواتین ٹیچرز شامل ہیں

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے حادثے کا شکار بس کا ڈرائیور محمد ریاض موقع سے فرار ہو چکا ہے۔ حادثے کا شکار کوبس میں سکول کے متعلقہ 54 افراد سوار تھے۔ ان میں 13 ٹیچرز شامل ہیں۔ بس میں 22 بچے اور 19 بچیاں سوار تھیں۔ ہسپتال منتقل کے گئے 13 بچوں واور اساتذہ کے علاوہ باقی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

Share With:
Rate This Article