28 April 2024

Homeتازہ ترینامریکی مخالفت کےباوجودرفح پرکنٹرول حاصل کریں گے:اسرائیل

امریکی مخالفت کےباوجودرفح پرکنٹرول حاصل کریں گے:اسرائیل

Rafah-Camp

امریکی مخالفت کےباوجودرفح پرکنٹرول حاصل کریں گے:اسرائیل

تل ابیب: (ویب ڈیسک) امریکی مخالفت کے باوجود رفح پر کنٹرول حاصل کریں گے، اسرائیل نے واضح اعلان کردیا، اسرائیل کا مؤقف ہے کہ حماس کے 25 فیصد جنگو رفح میں موجود ہیں۔

سٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رفح کے حوالے سے امریکا کی بات سنیں گے لیکن مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح کا بھی کنٹرول حاصل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کا فلسطین کیلئے 40 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اسرائیل کے وزیر کا کہنتا تھا کہ رفح کا کنٹرول حاصل کیا جائے گا چاہے اسرائیل کو تنہا ہی کیوں نہ لڑنا پڑے، پوری دنیا اور امریکا بھی اسرائیل کیخلاف ہو جائے تب بھی ہم یہ جنگ جیتیں گے۔

اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حماس کو غزہ میں چھوڑنا پورے خطے سے اسرائیل پر حملوں کا باعث بنے گا۔ حماس کو غزہ سے نکالنے کا عزم اتنا مضبوط ہے کہ بے شک ہمارے امریکا کے ساتھ اختلافات پیدا ہوجائیں لیکن پھر بھی اسرائیل حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2024 کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟

اسرائیلی وزیر نے بتایا کہ رفح میں حماس کے 4 بریگیڈز موجود ہیں جن کی حمایت غزہ سے انخلا کرجانے والے جنگجو کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں، پناہ گزینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے بغیر رفح پر حملے سے بڑی تعداد میں جانی نقصانات کے خدشات ہیں۔

Share With:
Rate This Article