Homeتازہ ترینسال 2024 کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟

سال 2024 کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟

Solar-Eclipse

سال 2024 کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟

لاہور: (ویب ڈیسک) سال 2024 کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں، مکمل سورج گرہن اگلے ماہ 8 اپریل کو ہوگا۔

میکسیکو میں شروع ہونے والا سورج گرہن اوکلاہوما، ٹیکساس، آرکنساس، الینوائے، میسوری، کینٹکی، اوبائیو، انڈیانا، پنسلوانیا، ورمونٹ، نیویارک، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2022 میں ‘ای ویسٹ’ نے ریکارڈ توڑدیے

سورج گرہن کے روز امریکا کی مختلف ریاستیں اندھیرے میں ڈوب جائیں گی، سورج گرہن کے حوالے سے پہلی مرتبہ سکولوں میں پہلے ہی چھٹی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ سورج گرہن 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا۔

ایشیاء یا برصغیر یعنی کہ پاکستان و بھارت میں سال 2024 کے پہلے سورج گرہن کے نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق 8 اپریل کو ہونے والا سال 2024 کا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا، اس سے قبل 50 سال پہلے مکمل سورج گرہن کا منظر دیکھا گیا تھا، اب لوگ اس بار بھی دوبارہ سے مکمل سورج گرہن دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانس نے گوگل کو 25 کروڑ یورو کا جرمانہ کردیا

بہت سے افراد کا سوال ہوتا ہے کہ سورج گرہن کیا ہے؟ جس پر سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے تو پھر تھوڑی دیر کیلئے اندھیرا چھا جاتا ہے اور سورج کی روشنی زمین تک نہیں پہنچ سکتی، تاہم اگر چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے اور سورج کو مکمل طور پر ایک دائرے میں ڈھانپ لے تو اس کو مکمل سورج گرہن کہتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article