فرانس نے گوگل کو 25 کروڑ یورو کا جرمانہ کردیا
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) سرچ انجین گوگل پر فرانس کی حکومت نے بڑا جرمانہ عائد کردیا، گوگل کو 25 کروڑ یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے جو 75 ارب روپے بنتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرمانہ گوگل پر یورپی یونین، پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔

گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ بارڈ (نیا نام: جیہنائی) کے حوالے سے بھی یوری ادارے نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/21/03/2024/latest/73762/

فرانس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹ کو میڈیا اور خبر رساں اداروں کو آگاہ کیے بغیر ان کے مواد سے تربیت دی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گوگل نے اس حوالے سے مختلف اقدامات تجویز کیے تھے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ گوگل نے اب تک اتنے بڑے جرمانے کے حوالے سے بیان جاری نہیں کیا۔

گوگل کمپنی پر جرمانہ فرانسی میڈیا اداروں کی جانب سے آن لائن مواد پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر اس مقدمے میں گوگل پر 50 کروڑ یورو کا جرمانہ کیا گیا تھا مگر اس معاملے پر گوگل نے مختلف اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مسابقتی کمشین فرانس کا کہنا تھا کہ گوگل کے ساتھ معاہد میں 7 شرائط پر رضامندی ہوئی تھی اور گوگل نے خود اتفاق کیا تھا لیکن 7 میں سے 4 شرائط کی خلاف ورزی کی گئی جس کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/20/03/2024/pakistan/73734/

فرانس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے اپنے چیٹ بوٹ کو ترتیب دینے کیلئے میڈیا اداروں کے کاپی رائٹ مواد کو استعمال کیا،جس کی وجہ سے میڈیا اداروں کے لیے منصفانہ قیمتیں حاصل کرنا ممکن نہ رہا۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ نہیں ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے بھی مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی) کے خلاف بھی 2023 میں مقدمہ دائر کراتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ یہ کمپنیاں اپنے اے آئی سسٹم کی تربیت کے لیے اخبارات کے مواد کو ستعمال کررہی ہیں جبکہ اس چیز کی اجازت بھی نہیں لی گئی ہے۔