HomeGazaسعودی عرب کا فلسطین کیلئے 40 ملین ڈالر امداد کا اعلان

سعودی عرب کا فلسطین کیلئے 40 ملین ڈالر امداد کا اعلان

Gaza

سعودی عرب کا فلسطین کیلئے 40 ملین ڈالر امداد کا اعلان

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطین کی مظلوم عوام کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کو 40 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا کے مطابق سعودی امدادی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے لیے کھانا اور 20 ہزار خاندانوں کے رہنے کیلئے ریلیف ٹینٹ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانس نے گوگل کو 25 کروڑ یورو کا جرمانہ کردیا

سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان انروا کو فنڈز کی کمی پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے امدادی اداری کی فنڈنگ مختلف مغربی ممالک نے روک دی تھی جس کے باعث فنڈز کی کمی ہوئی۔

کئی عالمی امدادی گروپوں نے ایک خط پر دستخط کیے جو کہ یورپی ملکوں سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطین کیلئے امداد بحال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل9 کا اختتام:متعددکرکٹرزعمرہ ادائیگی کیلئےپہنچ گئے

دوسری جانب غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بربریت اور ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر سے الشفا اسپتال خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

Share With:
Rate This Article