Homeتازہ ترینعثمان خواجہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی جرم بن گیا

عثمان خواجہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی جرم بن گیا

عثمان خواجہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی جرم بن گیا

عثمان خواجہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی جرم بن گیا

سڈنی: (سنو نیوز) عثمان خواجہ کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی جرم بن گیا۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے آسٹریلوی بلے باز پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بازو پر سیاہ پٹی باندھی تھی۔ کرکٹر کو فلسطینیوں کےحق میں آواز اٹھانے سے بھی روکا گیا تھا۔ انہوں نے پرتھ ٹیسٹ میں خاص جوتے پہننے کا اعلان بھی کیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھی اور ذاتی حیثیت میں پیغام دینے کی کوشش کی ، لیکن انہوں نے اس کیلئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کیا آئی سی سی سے کوئی اجازت طلب نہیں کی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی آسٹریلیا کے تجربہ کار کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی تھی۔ جس میں وہ ایک خصوصی پیغام دیتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان خواجہ کا جوتوں پر خصوصی پیغام

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ وہ میچ میں خصوصی پیغام کے ساتھ جوتے پہنیں گے۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھی۔ اس دوران خواجہ نے ایک جذباتی ویڈیو پوسٹ کی۔ آئی سی سی پہلے ہی خبردار کر چکی تھی کہ اس میچ میں اسرائیل حماس جنگ سے متعلق کوئی پیغام نہیں دیا جائے گا۔ تاہم آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کچھ اور چاہتے تھے۔

یہ ٹیسٹ میچ پرتھ میں کھیلا جانا تھا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اس ٹیسٹ میں جوتے پہننے کا عندیہ دیا تھا جس پر لکھا ہوا پیغام تھا۔ آئی سی سی نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔اس کے بععد عثمان خواجہ نے دو منٹ 20 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

آسٹریلوی ٹیم کے مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ آئی سی سی کی ہدایات ہیں کے میچ کے دوران سیاسی پیغامات نہیں دیے جا سکتے لیکن وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام کسی بھی طرح سیاسی نہیں بلکہ انسانیت کے لیے ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران عثمان خواجہ نے جوتا پہنا جس پر لکھا تھا، ‘سب کی زندگی برابر ہے’۔ دوسری طرف لکھا تھا آزادی انسان کا حق ہے۔ خواجہ نے پریکٹس سے پہلے اپنے ساتھیوں کو بھی اس پیغام کے بارے میں نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:

سنچری مکمل کرنے پرعثمان خواجہ کے جشن نے مداحوں کو حیران کردیا

یہ جوتے پہن کر جب وہ نیچے آئے تو سب کی توجہ مبذول ہو گئی۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے واضح کیا ہے کہ عثمان خواجہ وہ جوتے نہیں پہنیں گے اور آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ نے اپنی ویڈیو میں کہا، ‘میں انسانیت کے لیے آواز اٹھانا چاہتا ہوں۔ اگر آپ اسے کسی اور زاویے سے دیکھیں تو الگ بات ہے۔ میں یہ سب کے لیے کہہ رہا ہوں۔ میرے لیے سب کی زندگی برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا ہر یہودی کی زندگی، ہر مسلمان کی جان اور ہر ہندو کی جان کے برابر ہے۔ سب کی زندگی برابر ہے۔ میں ان لوگوں کی آواز اٹھا رہا ہوں جن کی آواز عوام تک نہیں پہنچ پا رہی۔ یہ میرے دل کے قریب ہے۔

Share With:
Rate This Article