سنچری مکمل کرنے پرعثمان خواجہ کے جشن نے مداحوں کو حیران کردیا
Image

برمنگھم:(ویب ڈیسک ) آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے سنچری مکمل ہونے پر بیٹ فضا میں اچھال دیا جس پر انگلش شائقین حیران زدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کیریئر کی اولین سنچری مکمل ہونے پر آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نےبھرپور خوشی کا اظہار کیا، بین اسٹوکس کی گیند کو باؤنڈری لائن کے پار جاتا دیکھ کر عثمان خواجہ نے فرط جذبات میں آکر فضا میں جمپ لگاتے ہوئے بیٹ کو اچھال دیا تھا، اس دوران انہوں نے شدت جذبات میں کچھ الفاظ بھی ادا کیے۔

عثمان خواجہ کے کیریئر کی مجموعی طور پر 15 ویں ٹیسٹ سنچری شمار ہوئی لیکن انگلینڈ میں پہلی بار انھوں نے3 فیگر اننگز کھیلی، انگلینڈ کے خلاف ایشیز جیسی سیریز میں سنچری بنانے پرغیرمعمولی جشن مداحوں کے ساتھ ساتھ انگلش پلیئرز کے لیے بھی حیران کن رہا۔

https://twitter.com/KhuzamaKhan12/status/1670149994270298112?s=20

سابق انگلش کپتان ناصرحسین نےعثمان خواجہ کے جشن منانے پر  پر ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کی خوشی سب کچھ ظاہر کردیتی ہے، کئی برسوں کے بعد وہ انگلش میدانوں میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے، یقینی طور پر یہ ان کے لیے بہت اہم ہے، اسی طرح سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی عثمان کی کاوش کو بہترین اننگزقرار دیا۔

عثمان خواجہ نے اننگز مکمل ہونے کے بعد کمنٹیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنچری مکمل کرنے پر انہوں نے جس طرح اپنے جذبات کا اظہار کیا وہ مکمل طور پر غیر ارادی تھا ،اگر آپ مجھ سے یہ کہیں کہ کیا آپ نے اس طرح کے جشن کی پہلی سے مشق کی ہوئی تھی تو میں انکار کردوں گا کیونکہ میں نے ایساکچھ کرنے کا سوچا نہیں تھا۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ بہت اہم تھا کہ وہ اس وقت بیٹنگ کرنے کے لیے جب ان کی ٹیم کے بلے باز آئوٹ ہورہے تھے انہوں نے اس مشکل وقت میں نہ صرف اپنی ٹیم کو سنبھالا بلکہ ایشیز جیسی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف سنچری سکور کرنے کا موقع ملا جو بلاشبہ ان کے لیے بہت ہی خوشگوار اور ناقابل بیان لمحہ تھا۔