HomeGazaایران اسرائیل کشیدگی:جی7 اجلاس،عالمی رہنماؤں کاردعمل

ایران اسرائیل کشیدگی:جی7 اجلاس،عالمی رہنماؤں کاردعمل

Iran-Israel-America-Russia-Presidents

ایران اسرائیل کشیدگی:جی7 اجلاس،عالمی رہنماؤں کاردعمل

لاہور: (ویب ڈیسک) ایران اسرائیل کشیدگی، حالیہ اسرائیل کے حملے کے بعد ماحول مزید کشیدہ ہوگیا ہے، ایران اسرائیل کشیدگی پر جی7 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس جبکہ عالمی رہنماؤں کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران اسرائیل کشیدگی اور غزہ پٹی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پابندی اور غزہ پٹی میں امدادی سامان داخل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے، رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں، رفح میں فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کا ایران کی اصفہان ایئربیس پر حملہ: ایران کی تصدیق

جی 7 اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقین کو کشیدگی سے پرہیز کرنا ہوگا، ایران اور اس کی حمایت یافتہ قوتیں فوری حملے روکیں، اعلامیے کے مطابق ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر مختلف ممالک کے سربراہان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، برطانوی وزیراعظم کہتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

چین نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے ہراقدام کی مخالفت کردی ہے، روس نے بھی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

فرانسیسی نائب وزیرخارجہ نے مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا، مصر کا بھی ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلسل کشیدگی پر تشویش کا اظہار۔

ترکیہ کا فریقین سے خطے کے وسیع تر تنازعات کا باعث بننے والے اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کہا بین الاقوامی برادری کی ترجیح غزہ میں قتل عام روکنا ہے، مزید نئی کشیدگی یا جنگوں سے پرہیز کیا جائے۔

وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرہ کرنے سے گریزکرلیا، پریس سیکرٹری نے کہا ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق فی الحال بیان نہیں دےسکتے، مزید کہا امریکا تنازع کو بڑھتا دیکھنا نہیں چاہتا، مزید بتایا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے امریکا کی اتحادیوں، شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا نے بھی ایرانی میڈیا کے مؤقف کی تائید کی ہے کہ اسرائیل حملے میں ایران کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے ایئر بیس پر کوئی واضع نقصان نہیں دیکھا گیا۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ زمین پر کوئی گھڑا پڑا اور نہ ہی کوئی عمارت تباہ دکھائی دی، تباہی کے نشانات نہیں نظر آئے، البتہ جلنے کے نشانات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اصفہان فوجی اڈے پر نصب ریڈار ممکنہ طور اسرائیلی اہداف میں سے ایک تھا ایرانی ایف 14 جیٹ اصفہان ایئربیس پرموجودنہیں تھے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق مبینہ اسرائیلی حملے میں صرف عمارتوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا، حملے کے دوران عمارتوں کی صرف کھڑکیاں ٹوٹی ہیں اور کوئی جانی یا بڑا نقصان نہیں ہوا۔

Share With:
Rate This Article