Homeپاکستانپنجاب: 23 اپریل سے موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا

پنجاب: 23 اپریل سے موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا

محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

پنجاب: 23 اپریل سے موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا

لاہور: (سنو نیوز) خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح آندھی،جھکڑ،ژالہ باری،گرج چمک اور تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا۔ اپر پنجاب کے علاقوں میں 23 اپریل کو ہلکی بارش کا امکان ہے، 26 سے 29 اپریل اپر پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناروے جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

18 سے 21 اپریل کے دوران بارشوں کا الرٹ پہلے ہی سے پنجاب بھر میں جاری کیا جاچکا ہے، کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے۔

پی ڈی ایم اے لمحہ بہ لمحہ موسمی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

قدرتی طوفان، بارشوں سے کم سے کم نقصان ہو، اس کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی، ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس میں موسمی تبدیلیوں بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے، شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں۔ ایمرجنسی میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں۔

اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی/وسطی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

Share With:
Rate This Article