Homeتازہ ترینبھارت میں عام انتخابات: مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر

بھارت میں عام انتخابات: مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر

Indian-Elections

بھارت میں عام انتخابات: مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کے دوران مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، عالمی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا۔

عالمی میڈٰیا کے مطابق مسلمانوں کے مکانات اورمذہبی مقامات کو مسمار کرتے ہوئے ان کے لیے روزگارکا حصول بھی مشکل بنادیا گیا ہے، بھارتی انتخابات کے حوالے سے بھارتی مسلمان شدید خوف وہراس کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں عام انتخابات 2024 کا عمل شروع ہوگیا

بھارتی مسلمانوں کا عام انتخابات کے حوالے سے کہنا ہےکہ ہم بہت خوفزدہ ہیں، بھارت میں نفرت اور انتہا پسندی کی سیاست غالب ہوتی نظر آرہی ہے، اگر بی جے پی کو دوبارہ اقتدار ملا تو بھارتی مسلمان کے لیے مشکلات بہت بڑھ جائیں گی۔

بھارت میں ہونے والے انتخابات پر مسلمانوں کے تحفظات پر الجزیرہ کی رپورٹ، رواں ماہ بھارت میں انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مودی سرکار کی مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بی جے پی حکومت نے بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرتے ہوئے ان کے مکانات، مذہبی مقامات کو مسمار کرتے ہوئے روزگار کے حصول کو بھی شدید مشکل بنا دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے اۤیا ہے کہ انتخابات کو لے کر بھارتی مسلمان شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں، بھارتی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ پچھلے 10 سالوں سے بھارت میں مسلم آبادی حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے، غیر قانونی تجاوزات کی آڑ میں بغیر نوٹس دیئے انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کی رہائش گاہوں کو گرا دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں حجابی خواتین پر زندگی مزید تنگ

الجزیرہ رپورٹ کے مطابق مودی کے زیرِ حکومت حقیقی جمہوریت بھارت میں ناپید ہو چکی ہے جبکہ حکومت کا عوامی فلاح و بہبود سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت میں انتخابات سے قبل اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔

Share With:
Rate This Article