اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) ایرانی حملے کے باوجود اسرائیلی فورسز کے ظلم و ستم کم نہ ہوسکے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، قابض صیہونی افواج کی نصیرت، المغازی اور رفح کے علاقوں میں شدید بمباری۔

اسرائیلی فورسز نے دیرالبلاح میں ادویات بنانے کی فیکٹری پر بھی حملہ کردیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 56 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/15/04/2024/latest/76652/

اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم 7 فلسطینی آبادیاں ختم کردیں، اقوام متحدہ نے غزہ اور مغربی کنارے میں آباد 30 لاکھ کے لگ بھگ فلسطینیوں کی مدد کیلئے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی اپیل کردی ہے۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 33 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 76 ہزار 666 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں، زخمیوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے، شہیدوں میں 14ہزار 520 بچے اور 10 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage