Homeتازہ ترینلڑکی سے زیادتی، سابق نیپالی کپتان پر جرم ثابت

لڑکی سے زیادتی، سابق نیپالی کپتان پر جرم ثابت

ایم ایس دھونی اور سندیپ لیمی چین کی تصویر

لڑکی سے زیادتی، سابق نیپالی کپتان پر جرم ثابت

کٹھمنڈو:(ویب ڈیسک) نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لیمی چین پر ایک لڑکی سے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوگیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر ان کو سزا سنائی جائے گی۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لیمی چین نے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ، بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مہندر سنگھ دھونی پاکستانی کھانوں کے دیوانے

کٹھمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ششر راج پر مشتمل سنگل بنچ نے 29 دسمبر 2023ء کو نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لیمی چین کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ سندیپ لیمی چین پرلڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہو چکا ہے لیکن متاثرہ لڑکی زیادتی کے وقت نابالغ نہیں تھی۔

واضح رہے گذشتہ سال ستمبر 2022ء میں ایک سترہ سالہ نیپالی لڑکی نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لیمی چین کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی،اس میں الزام لگایا گیا تھا کہ نیپالی کرکٹر سندیپ نے دارالحکومت کٹھمنڈو کے ایک ہوٹل کے روم میں ان کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2023 میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے سندیپ لیمی چین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ہوائی اڈے سے گرفتار کرلیا گیا۔رواں سال 12 جنوری 2023ء کو سندیپ لیمی چین کی طرف سے دائر کی گئی نظرثانی کی درخواست پر نیپالی ہائیکورٹ نے کرکٹر کوبیس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے بعد سے وہ ضمانت پر ہیں۔

Share With:
Rate This Article