Homeکھیلسال 2023 میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز

سال 2023 میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز

سال 2023 میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز

سال 2023 میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز

لاہور:(ویب ڈیسک )2023 اپنی تمام تررعنائیوں اور رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا جارہاہے،زندگی کے مختلف شعبوں کی طر ح دنیائے کرکٹ کے لیے بھی یہ سال نشیب و فراز سے بھرپور رہا،ایک طرف جہاں نئے کرکٹرز نے اپنا ڈیبیو کیاوہیں کرکٹ کے بڑے ناموں نے اپنے سفر کا اختتام کیا۔

عماد وسیم

پاکستانی آل راونڈر راونڈر عماد وسیم نے 24 نومبر 2023 کو انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک اور حیران کن طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عماد وسیم نے ٹوئٹر ایکس اکائونٹ پر پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں گذشتہ چند دنوں سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے سوچ بچار کررہا تھا جس کے بعد آج میں اس نتیجے پر پہنچاہوں کہ یہ صحیح وقت ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں۔

عماد وسیم نے مزید لکھاکہ وہ اتنے سالوں تک تعاون کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کےممنون ہیں،پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا،ون ڈے بشمول ٹی ٹوینٹی کے تقریبا 121 میچز میرے لیے ایسے تھے جیسے کوئی خواب پورا ہوگیا ہو۔

آل رائونڈر نے مزید لکھا کہ یہ وقت قومی ٹیم کے لیے بہت ہی زیادہ اہم ہےجو نئے کوچز اور لیڈرشپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،میں ٹیم کے ساتھ شامل ہونے والے تمام تر افرادکی کامیابی کی دعا کرتا ہوں اور اپنی ٹیم کو آگے بڑھتا دیکھنے کی خواہش میں ہوں۔

عماد وسیم نے آخر میں پاکستانی مداح کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے بھرپورجذبے کے ساتھ ان کا ساتھ دیا،عماد وسیم نے اپنے دوستوں اور فیملی کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس سارے سفر میں ان کے ساتھ رہے ،آل رائونڈر نے اختتام میں کہا کہ اب وہ اپنا فوکس انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہ کرکٹ کھیلنے پر کریں گے۔

عماد وسیم نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔عماد وسیم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد لیگ کرکٹ جاری رکھیں گے۔عماد وسیم کی جانب سے استعفیٰ کا اعلان اس وقت آیا جب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوا اور انہیں کسی بھی طور ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہیں نئے مقرر ہونے والے چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر کی جانب سے اپروچ بھی نہیں کیا گیا جس کی بنا پر عماد وسیم نے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اسد شفیق

مڈل آرڈر بیٹر اسد شفیق نے بھی 2023 میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاوہ پاکستان کی طرف سے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

اسد شفیق نے 191 فرسٹ کلاس میچز میں 12042 جبکہ 162 لسٹ اے میچز میں 5784 رنز بنائے،دائیں ہاتھ کے بیٹر اسد شفیق نے مجموعی ٹی ٹوئئنی میچز میں 127 میچز کھیل کر 2698 رنزسکور کیے۔

37 سالہ اسد شفیق 2010 کی دہائی میں اس وقت کے پاکستانی کپتان مصباح الحق کی ٹیسٹ سائیڈ کے اہم مڈل آرڈر بلے باز تھے اور انہوں نے اگست 2016 میں پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست آنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

کوئنٹن ڈی کوک

نومبر 2023 میں جنوبی افریقہ کے اوپنر وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، 30 سالہ کرکٹر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

2013 میں جنوبی افریقا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے اب تک 140 میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5966 رنز اسکورکیے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں بھی شامل ہیں۔بحیثیت وکٹ کیپر ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچز پکڑے جبکہ 14 اسٹمپنگ بھی کیں۔

ورلڈ کپ 2023میںکوئنٹن ڈی کوک نے 545 رنز بنا کر سابق سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑا، سنگاکارا نے ورلڈ کپ 2015ء میں 541 رنز سکور کئے تھے۔ پروٹیز وکٹ کیپر ڈی کوک ورلڈ کپ 2023ء میں چار سنچریوں کی مدد سے اب تک ٹاپ سکور بھی رہے۔

ڈی کاک نے بطور وکٹ کیپر بلے باز ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ 22 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ان سے قبل سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ 19 چھکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود تھے۔

جنوبی افریقی کرکٹر ڈی کاک کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بلے باز بن بنے، ان سے قبل سابق کرکٹر جیک کیلس 2007ء ورلڈ کپ میں 485 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے۔

ایرون فنچ

فروری 2023 میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی 2023 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ایرون فنچ کا شمار اپنے عروج کے دوران جارحانہ اوپنگ بیٹرز میں ہوتا تھا لیکن گزشتہ برس آسٹریلیا میں ہی ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد وہ تنقید کی زد میں تھے۔

قبل ازیں ایرون فنچ نے ستمبر میں ون ڈے میچوں سے ریٹائرمنٹ لی تھی جبکہ اس وقت وہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان تھے۔ انہوں نےپانچ ٹیسٹ، 146 ون ڈے اور 103 ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 2021 میں انکی کپتانی میں آسٹریلیا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی جیتا۔ فنچ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں آسٹریلیا کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں انہوں نے 3 ہزار 120 رنز بنارکھے ہیں۔

اسٹیورٹ براڈ

انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باولر اسٹورٹ براڈ نے جولائی 2023 میں 600 وکٹیں مکمل کرکےکرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹیسٹ کرکٹ میں 602 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اسٹیورٹ براڈ نے 121ون ڈے میچز میں 178جبکہ56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں65وکٹیں حاصل کی ہیں۔ٹیسٹ میں 602 وکٹوں کے ساتھ پانچویں کامیاب ترین باؤلر نے کہا کہ یہ سفر بہت شاندار رہا اور میرے لیے انگلینڈ اور ناٹنگھم شائر کا بیج لگانا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

Share With:
Rate This Article