Homeتازہ ترینقومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم

قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

کراچی :(سنو نیوز) قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے نیپال میں ہونیوالا ایشیا کپ جیتا تھا، پاکستان نے وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

تقریب میں سابق قومی کپتان کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کیساتھ تعلیم بھی بہت ضروری ہے، اسی طرح کرکٹ کیساتھ فٹبال اور دوسرے کھیلوں کا فروغ بھی ضروری ہے، ایک بار یونس کو دورے سے واپس بھیج دیا گیا تھا، اس وقت یونس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یونس خان نے کہا کہ جاوید بھائی میں کم بیک کروں گا، یونس نے محنت کرکے اپنا نام بنایا، سپورٹس کی بہت اہمیت ہے، یہ آپ کو براٸی سے بچاتا ہے، تمام والدین کوکہوں گا کہ بچوں کو اسپورٹس لازمی کھلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایشیا کپ جیتنے والی وہیل چیئر ٹیم کیلئے لاکھوں روپے انعام

جاوید میاںداد نے کہا کہ سپورٹس بچوں کو زندگی میں لڑنا سکھاتا ہے، امید ہے یہاں فٹبال کپ سے اچھے فٹبالرز نکلیں گے، اس وینیو کو ملٹی اسپورٹس وینیو کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تقریب میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید میانداد میرے استاد ہیں، جاوید میانداد سے بہت کچھ سیکھا ہے، جاوید میانداد ہمارے رول ماڈل ہیں میرا کبھی ان سے مقابلہ نہیں رہا، کراچی میں 80 اور 90 کی دہائی میں ڈپارٹمنٹ کرکٹ عروج پر تھی، کرکٹ کیساتھ دوسرے کھیلوں کو بھی عروج ملا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیساتھ دوسرے کھیلوں کو اب زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے، ویل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابی بہت اہم ہے۔

Share With:
Rate This Article