مریم نواز، بلاول اورعثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظور
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن 2024ء میں قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ جبکہ مریم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی بھی تمام حلقوں سے منظورکر لیے گئے ہیں۔

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے نیشنل کے حلقے این اے 194 اور این اے 196 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے جبکہسابق آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 10 سے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار وں ناصر محمود اور راشد محمود کے کاغذات نامزدگی لاڑکانہ کے ہی حلقے این اے 194 اور 196 سے منظور کرلیے گئے ہیں، جن کا الیکشن میںبلاول بھٹو سے مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/12/2023/pakistan/62103/

لاڑکانہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 11 اور پی ایس 12 سے جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں جبکہ حلقہ این اے 195 سے جی ڈی اے کے ہی صفدر عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

بدین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 223 سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جے ڈی اے کی امیدوار فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہےجبکہ ان کے شوہر ذوالفقار مرزا اور ان کے صاحبزادے حسام مرزا کے این اے 223 سے کاغذاتبھی مسترد کردئیے گئے ہیں۔ بدین کے حلقہ این اے 223 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو امیدوار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی اورزلفی بخاری کے نیشنل اسمبلی کی نشستوں کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 50 اٹک سے مسترد ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مستردکئے گئے، میرے وکلا، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت چھ افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

ادھر صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ سے نیشنل اسمبلی کی نشست این اے 15سے تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے۔ اعظم خان سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے لیگی قائد نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

سہیل سواتی ایڈووکیٹ کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے موکل اعظم خان سواتی کےکاغذات نامزدگی جعلی دستخط اور اشتہاری ہونے کے اعتراض پر مسترد کئے گئے۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کےخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/29/12/2023/election-2024/61951/

ادھر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون ایڈووکیٹ کا کہنا تھا اعظم سواتی کے کاغذات مسترد ہونے کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، انتخابات لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے، وہ ملک میں حاضر ہو جائیں ، ہم اعتراضات واپس لے لیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے منظور کر لئے گئے ہیں۔ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لاہور سے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے کاغذات جمع کروائے تھے جبکہ پنجاب اسمبلی کے سرگودھا سے ایک حلقے پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔

مریم نواز شریف کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی، مریم نواز وہاں سے عام انتخابات کیلئے میدان میں اتریں گی۔اس سے پہلے سیالکوٹ سے نیشنل اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار اور ان کے بھائی عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے تھے۔

دوسری جانب نیشنل اسمبلی کے حلقے این اے 242 سےمیاں محمد شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہےکہ ریٹرننگ افسر نے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 284 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔