Homeکاروبارمارکیٹ تجزیہسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر قیمت میں بڑا اضافہ ،4600 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 54ڈالر کے اضافے سے 2366ڈالر کی سطح پر آ گئی ،انٹرنیشنل سطح پر بڑھنے والی قیمت کے اثر مقامی مارکیٹس پر بھی دکھائی دئیے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کے اضافے سے 243800روپےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3944روپے کے اضافے سے 209019روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کے اضافے سے 2271.94روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔مجموعی طور پر اور سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔

ایک دن قبل ایک تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 75 روپے پر آگئی تھی۔

 گذشتہ دنوں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی تھی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر اضافے کے بعد یہ اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح نرخوں میں تنزلی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article